2 hours ago
یوٹیوبرز اب میرے پاس نہ آئیں، راشد محمود برس پڑے
Webdesk
|
3 Feb 2026
لاہور: پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود نے یوٹیوبرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انٹرویو لینے کے لیے نہ آنے کی اپیل کردی۔
سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ میں بہت دکھی دل سے گزارش کررہا ہوں، یوٹیوبر سے گزارش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اپنے چینلز بنائے ہوئے ہیں، برائے مہربانی میرے پاس نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ مجھے انٹرویو کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ویوز کیلئے آپ مجھے سے گفتگو کچھ اور کرکے جاتے ہیں اور ہیڈنگز کچھ اور بنا دیتے ہیں، میرے وقار پر بات آگئی ہے، ایسا لگ رہا ہے مجھے فقیر بنا دیا گیا ہے، میں نے انٹرویو میں ایسا کچھ نہیں کہا، اگر کوئی ایسا کرے گا تو میں کیس کردوں گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار راشد محمود کی جانب سے اپنے سوشل اکانٹ پر صحت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے مہروں کی تکلیف کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد مختلف یوٹیوب چینلز کی جانب سے اداکار کا انٹرویو لیا گیا تھا۔
Comments
0 comment