بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر پاور ڈویژن کا اہم بیان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر پاور ڈویژن کا اہم بیان

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر پاور ڈویژن کا اہم بیان

Webdesk

|

15 May 2024

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر پاور ڈویژن کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے آئی ایم ایف کو  جولائی سے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ پاکستان نے رواں مالی سال کے آخر تک گرشی قرضہ 2ہزار 300 ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز  میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیرمساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں مزید 150 ارب روپے کے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!