بیرسٹر گوہر کے پاس پی ٹی آئی کی ممبر شپ تک نہیں ہے، پرویز خٹک

بیرسٹر گوہر کے پاس پی ٹی آئی کی ممبر شپ تک نہیں ہے، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو جعلی قرار دے دیا
بیرسٹر گوہر کے پاس پی ٹی آئی کی ممبر شپ تک نہیں ہے، پرویز خٹک

Webdesk

|

2 Dec 2023

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے پاس ممبر شپ تک نہیں تو انہیں عہدہ کیسے مل گیا؟ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے۔

پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سکریٹریٹ میں مردان سے سابق ایم پی اے کے فرزند ملک ندیم خان کی پارٹی میں شمولیت پر پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے جعلی طریقے سے پارٹی الیکشن کروائے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی والا انٹرا پارٹی الیکشن بھی جعلی دستخطوں سے ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر نامنظور، پی ٹی آئی کے کارکنان نے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کردیے

پرویز خٹک کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر کے پاس ممبر شپ کارڈ تک نہیں، ضلعی ،صوبائی رہنما جیل میں ہیں کیسے الیکشن ہوگئے، الیکشن کمیشن جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کا نوٹس لیں۔

سابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں ، اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کا مطلب صوبوں کو تباہ کر نا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر خان کون ہیں اور چند سالوں میں عمران خان کے جانشین کیوں بن گئے؟

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں 60 فیصد لوگ میری وجہ سے آئے ، عمران خان مغرور انسان ہے ایک صوبہ چلانا مشکل ہے وہ ملک چلانے کی خوابی باتیں کرتا تھا، وہ بہت ضدی شخص ہے جس کو اُس کی انا لے کر ڈوب گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!