کراچی، ڈیفنس میں آن لائن فوڈ رائیڈر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا بااثر شخص گرفتار

کراچی، ڈیفنس میں آن لائن فوڈ رائیڈر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا بااثر شخص گرفتار

پولیس نے بدرکمرشل سے گرفتار کر کے درخشاں تھانے منتقل کردیا
کراچی، ڈیفنس میں آن لائن فوڈ رائیڈر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا بااثر شخص گرفتار

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2026

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز  6 میں آن لائن فوڈ رائیڈر کے ساتھ کھلے عام بدسلوکی اور طاقت کا مظاہرہ کرنے والے بااثر شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو پر تحقیقات کرتے ہوئے پہلے جگہ کا تعین کیا جس کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا تھا۔

گاڑی میں سوار شخص کی مبینہ طور پر شناخت عین الہادی کے نام سے ہوئی جس نے موٹرسائیکل کو نقصان پہنچایا اور پھر رائیڈر کو مارنے بھاگا تو اُس نے پتھر اٹھا کر مارنے کی دھمکی دی جس پر بااثر شخص کچھ نہیں کرسکا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو بدر کمرشل میں واقع ٹریول ایجنسی سے گرفتار کیا، ابتدا میں ملزم نے زور دکھایا تاہم پولیس کے سامنے بے بس رہا جس کے بعد اُسے گاڑی میں بیٹھا کر درخشان تھانے منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج ہونے کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ کسی بھی شخص نے درخواست نہیں دی اس لیے کارروائی ممکن نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر شدید مطالبے کے بعد پولیس نے اس دباؤ کے پیش نظر کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لیا ہے جبکہ متاثرہ رائیڈر کی تلاش بھی جاری ہے تاکہ قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!