1 دن میں 30 خوارج ہلاک
ویب ڈیسک
|
25 Jan 2025
سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
ایک اور انٹیلیجنس آپریشن ضلع کرک میں کیا گیاجہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانے لگا دیا۔تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے عمومی علاقے باغ میں ہوئی جہاں 4 خوارج کو ہلاک ہوئے۔
مرنے والے خارجیوں میں عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص بھی شامل تھے، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوئے ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments
0 comment