190 ملین پانڈز ریفرنس ؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پانڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔
Webdesk
|
28 Jun 2024
اسلام آباد: نیشنل اینٹی کرپشن بیورو( نیب) نے 190 ملین پانڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 90 ملین پانڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کے فیصلے کے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پانڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Comments
0 comment