9 مئی کو ایک سال مکمل، پی ٹی آئی کا پلان سامنے آگیا

9 مئی کو ایک سال مکمل، پی ٹی آئی کا پلان سامنے آگیا

ہر صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈر احتجاجی ریلی نکالیں گے، پی ٹی آئی کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔
9 مئی کو ایک سال مکمل، پی ٹی آئی کا پلان سامنے آگیا

Webdesk

|

5 May 2024

اسلام آباد: بانی چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے نو مئی کو احتجاج کا پلان بنا لیا ۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے نوٹیفکیش جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہر صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈر احتجاجی ریلی نکالیں گے، پی ٹی آئی کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔

پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم لہرائے جائیں گے، ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈ آویزاں ہوں گے ۔

ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا، نو مئی کے شہدا کے لیے ریلیز میں خصوصی دعائیں کی جائے گی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!