عدت کیس ذلیل کرنے کیلیے بنایا گیا تھا، مر جاؤں گا مگر ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان

عدت کیس ذلیل کرنے کیلیے بنایا گیا تھا، مر جاؤں گا مگر ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان

عمران خان کا دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ آنے کے بعد صحافیوں سے اڈیالہ جیل میں گفتگو
عدت کیس ذلیل کرنے کیلیے بنایا گیا تھا، مر جاؤں گا مگر ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان

ویب ڈٰیسک

|

3 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کیس ذلیل کرنے کیلیے بنایا گیا، میں مرجاؤں گا مگر کبھی کسی سے ڈیل نہیں کروں گا۔

غیر شرعی نکاح کیس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی اج تک کسی کو نہ دی گئی جبکہ عدت کیس ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور کوشش کی گئی کہ کسی بھی طرح سے مجھے ذلیل کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ  مجھ پر 200 کیسسز بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے، ان سب کے باوجود یہ سُن لیں کہ  نہ ڈیل کی نہ کرونگا، مر جاؤنگا کبھی ڈیل نہیں کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ،جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے،  شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دیتے ہوئے عمرا خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!