عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

سندھ میں بیراجوں کی حفاظت، بہتری پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Webdesk

|

23 Mar 2024

اسلام آباد: پاکستان کے لیے عالمی بینک نے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

سندھ میں بیراجوں کی حفاظت، بہتری پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں، مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ بیراجوں کی حفاظت انہیں مضبوط بنانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر متاثر کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!