علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Webdesk

|

20 Nov 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے تھانہ مناواں میں درج توڑ پھوڑ کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کیے اور انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کاہنہ جلسے کے دوران وزیراعلیٰ کا خیبرپختونخوا سے آنے والا قافلہ جب مناواں پہنچا تھا تو وہاں پر راستے بند تھے جس پر علی امین گنڈا پور نے گاڑی سے اتر کر کلاشنکوف کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑے اور پھر ٹرک کو پیچھے کروایا تھا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں ستمبر میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!