علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کیے
Webdesk
|
22 Aug 2024
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں5، 5ہزار روپے تقسیم کیے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اسلام آبادجلسہ منسوخ ہونے کے باعث مایوس تھے،وزیراعلیٰ نے حوصلہ افزائی کیلئے پیسے تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں5، 5ہزار روپے تقسیم کیے ہیں اس موقع پر علی امین کے ساتھ شبلی فراز اور عمر ایوب بھی موجود تھے۔
اپنے جاری بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے پیسے تقسیم کیے ہیں، پیسے تقسیم کرنے کی کوئی بڑی وجہ نہیں، وزیراعلیٰ غرباء کے بہت ہمدرد ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پیسے تقسیم کیے،پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد جلسہ منسوخ ہونے کے باعث مایوس تھے۔
Comments
0 comment