عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت نے بری کردیا

عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت نے بری کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فیصلہ سنادیا
عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت نے بری کردیا

Webdesk

|

14 Nov 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید سمیت دیگر کو مقدمے سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دفعہ 144 اور لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو بدھ کو سماعت ہوئی جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے  بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز  کو مقدمے سے بری  کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!