عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، درخواستیں منظور

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، درخواستیں منظور

شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، درخواستیں منظور

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2025

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکر لیں۔

عمران خان نے اسلام آباد کی مقامی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں سے ایک میں بچوں سے بات کروانے کی استدعا کی گئی جبکہ دوسرے میں میڈیکل یک آپ کی استدعا کی گئی تھی۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!