عمران خان کی کال کے بعد وزیراعلی کے پی نے بڑا اعلان کردیا

عمران خان کی کال کے بعد وزیراعلی کے پی نے بڑا اعلان کردیا

اب جانے کا وقت ہے، واپسی مطالبات کی منظوری پر ہی ہوگی، وزیراعلی
عمران خان کی کال کے بعد وزیراعلی کے پی نے بڑا اعلان کردیا

Webdesk

|

14 Nov 2024

پشاور: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد مارچک کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ فائنل تاریخ آگئی اور اس کے لیے ہم تیار ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ فائنل تاریخ آگئی ہے ہم تیار ہیں، ویسے تو ہماری پہلے سے ہی تیاری تھی لیکن اب مزید بہترین طریقے سے تیاری کرکے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، اعلان کے بعد تو بس اب جانے کی تیاری ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ سے کہا ہے، یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا، مارشل لاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!