عمران خان کے پی میں کرپشن پر برہم، گنڈا پور سے ملاقات کی اندرونی کہانی
ویب ڈیسک
|
30 Jan 2025
عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا میں قائم انٹر اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ کے پی کے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
خیبر پختونخوا میں انٹر اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سینئر وکیل قاضی انور کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے کے پی کے میں مختلف محکموں، وزارتوں اور افسران کی کرپشن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا تھا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی اہم ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو ڈیڑھ ماہ میں معاملات درست کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علی امین گنڈا پور کو عمران خان نے کے پی کے میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
Comments
0 comment