عمران خان کی رہائی کی تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا، گنڈا پور

عمران خان کی رہائی کی تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا، گنڈا پور

عمران خان نے جس دن اداروں اور سسٹم پر عدم اعتماد کیا ہم پھر انصاف اور حق چھین لیں گے، وزیراعلی کے پی
عمران خان کی رہائی کی تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا، گنڈا پور

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2024

مانسہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلیے شروع ہونے والی اس تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا۔

مانسہرہ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ترقیاتی کام ہونے پر شکریہ ادا نہیں کریں کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے، آپ اُس وقت شکریہ ادا کرنا جب عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم اور اداروں کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جس دن عمران خان نے اداروں اور سسٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اُس دن ہم اپنا حق اور انصاف خود ہی لے لیں گے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ اس دن سے ڈرو جس دن عمران خان کال دے گا پھر آپ کی نسلیں یاد رکھیں، اعلان کرتا ہوں کہ باجوہ غدار ہے اور جو بھی باجوہ بنے گا ہم اس کو غدار کہیں گے، یہ سیاسی جنگ ہے ادارے ہمارے اور ہمارے مینڈیٹ چوروں کے بیچ  نہ  آئیں۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک و قوم کی خاطر پر امن ہے جس دن اس نے آواز دی تو ہم بھر بھر پور انداز میں نکلیں گے، آئین توڑنے کی سزا موت ہے اور ہم آئین توڑنے والوں کو آئین کے مطابق سزا دیں گے۔ جس دن ہمیں یقین ہوا کہ انصاف نہیں ملنے والا اور ہم  نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو دیکھتا ہوں کون ہمارے راستے میں آتا ہے۔  

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے حاصل کی یہ ہم سب کا ملک ہے، ہماری  پارٹی کے ساتھ جو ظلم و بربریت ہورہی ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ عمران خان نے غلامی قبول نہیں کی،  ملکی خودمختاری اور اسلام کی سربلندی کی بات کی۔، ہم غلام نہیں رہنا چاہتے ہمیں آزادی چاہیے نہ ملی تو چھین کر لیں گے اور عمران خان کی بے گناہ قید کے ہر ایک دن کا حساب بھی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے پرویز خٹک کو عمران کے خلاف گواہی کے لئے بلایا جاریا ہے، اگر احسان فراموش پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو اس صوبے میں اس کے لئے رہنے کی جگہ نہیں ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!