عمران خان کی صحت سے متعلق پمز اسپتال کی اہم تفصیلات

عمران خان کی صحت سے متعلق پمز اسپتال کی اہم تفصیلات

عمران خان کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سخت سیکیورٹی میں اسپتال لایا گیا تھا
عمران خان کی صحت سے متعلق پمز اسپتال کی اہم تفصیلات

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

پمز اسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے بارے میں تفصیلات سامنے لے آئی۔

اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کے مطابق عمران خان کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، جس کے بعد آنکھوں کے ماہرین نے تفصیلی چیک اپ کیا۔ ڈاکٹروں نے عمران خان کو بیماری کی نوعیت اور ممکنہ علاج سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عمران خان کو سخت سکیورٹی میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سینئر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور ضروری طبی اقدامات کیے۔ معائنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اس معاملے پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کو کسی معمولی مسئلے کے باعث نہیں بلکہ ایک سنجیدہ طبی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، مگر اہل خانہ کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پمز اسپتال میں ریٹینا کے ماہر ڈاکٹر کی موجودگی نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!