عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

شاہ محمود، اعظم سواتی، ذلفی بخاری، عاطف خان سمیت کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے مسترد کردیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے لاہور کے حلقہ این اے 122 اور میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے این اے 150 اور 151 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اُن کی بیٹی مہر بانو اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

اعظم خان سواتی کے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15، ذلفی بخاری کے اٹک کے حلقہ این اے 50 ، علی محمد خان کے این اے 23، یاسمین راشد کے این اے 130، عاطف خان کے این اے 22 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے این اے 121 جبکہ اسجد ملہی کے این اے 73 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر بھی تحریک انصاف کے کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

تحریک انصاف کے سابق سپیکر  قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر شہرام خان کے کاغذات نامزدگی مسترد 

اسد قیصر این اے19 پی  کے  50 جبکہ شہرام خان این اے 20 صوابی اور پی کے 52,53پر انتخابات لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے۔ ریٹرننگ افسران نے اسد قیصر اور شہرام خان کے کاغذات مسترد کردیے۔

حلقہ پی کے 60 تخت بھائی  سے تحریک انصاف کےسابق ایم پی اےافتخارعلی مشوانی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیے گئے۔ 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!