عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر قانونی قرار، عدالت کا فیصلہ جاری
جرمانہ کی عدم ادائیگی مزید 4 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، عدالت کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
3 Feb 2024
غیر شرعی نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ آگیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 4، 4 ماہ قید ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی اور گزشتہ روز 14 گھنٹے طویل سماعت کے دوران دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ جاری ہونے کیلیے دو صفحات پر مشتمل مختصر آرڈر جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر سیکشن496 کے تحت غیر قانونی نکاح کے مرتکب ٹھہرے۔
عدالت نے لکھا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی مزید 4 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
Comments
0 comment