عید الاضحی کی تعطیلات، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔

Webdesk
|
2 Jun 2025
وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔
سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
Comments
0 comment