عید پر پشاور کے شہریوں کیلیے بڑی خوش خبری

عید پر پشاور کے شہریوں کیلیے بڑی خوش خبری

عید تعطیلات میں سروس جاری رکھنے کی تصدیق ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کی اور بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی۔
عید پر پشاور کے شہریوں کیلیے بڑی خوش خبری

Webdesk

|

14 Jun 2024

پشاور: عیدالاضحی پر پشاور کے شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ تینوں روز بی آر ٹی سروس چلائی جائے گی۔

عید تعطیلات میں سروس جاری رکھنے کی تصدیق ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کی اور بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 روٹ کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے ہیں، جس کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو گھر واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اتوار 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک جبکہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے روز بی آر ٹی بس سروس صبح 6 بجے شروع ہوگی اور رات دس بجے تک فعال رہے گی۔  صدف کامل نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!