عیدالاضحی کا دوسرا روز : قربانی کے ساتھ دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری

عیدالاضحی کا دوسرا روز : قربانی کے ساتھ دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری

قربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد گوشت کی تقسیم اور خواتین گھروں می مزے مزے کے پکوان بنانے میں مصروف ہیں۔
عیدالاضحی کا دوسرا روز : قربانی کے ساتھ دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری

Webdesk

|

18 Jun 2024

کراچی : ملک بھر میں آج بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں عیدالاضحی کے دوسرے روز جانوروں کی قربانی اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد گوشت کی تقسیم اور خواتین گھروں می مزے مزے کے پکوان بنانے میں مصروف ہیں۔

جبکہ قصائیوں کی من مانیوں کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں ، اس کے علاوہ موسمی قصائیوں کی جانب سے ہڈیوں کا قیمہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات پر بھی پہنچ چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!