آپریشن شعبان: مزید 9 خوارج واصل جہنم، تعداد 88 ہوگئی
Webdesk
|
14 Jul 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے. جس کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں، پہاڑی سلسلوں اور ایسے مقامات پر کی جا رہی ہیں جہاں خارجی دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک کیے جانے والے خارجی دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جو بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مثر کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری خارجی دہشت گرد کے انجام تک آپریشن شعبان پوری شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، جبکہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔
Comments
0 comment