آصف علی زرداری ایک بار پھر صدر مملکت منتخب ہوگئے

آصف علی زرداری ایک بار پھر صدر مملکت منتخب ہوگئے

آصف علی زرداری نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کوشکست دیدی
آصف علی زرداری ایک بار پھر صدر مملکت منتخب ہوگئے

Webdesk

|

9 Mar 2024

اسلام آباد: حکومتی اتحاد کے امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر ملک کے 14ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔آصف علی زرداری نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کوشکست دیدی۔

صدارتی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا تھا اور پولنگ کا سلسلہ شام 4بجے تک بلا کسی وقفے کے جاری رہا۔ 

پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں جماعت اسلامی کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیے جبکہمولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی (ف) نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے۔

سندھ اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 58 اور محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہآصف علی زرداری کو پالیمنٹ ہاؤس سے 255 الیکٹورل ووٹ ملے، محمود خان اچکزئی 119 الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ 

بلوچستان اسمبلی سے سابق صدر نے 47 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ محمود خان اچکزئی کو ایک بھی الیکٹورل ووٹ نہیں ملا۔

پنجاب اسمبلی سے حکومتی امیدوار کو 43 جبکہ اپوزیشن کے امیدوار 18 الیکٹورل ووٹ ملے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 8 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی 41 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!