آصف زرداری کے قتل کی سازش کے کیس میں شیخ رشید بری
عدالت نے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنادیا
ویب ڈیسک
|
15 Nov 2024
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو زرداری قتل کیس کی سازش میں بری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے وکیل یاسر محمود نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں شیخ رشید احمد کو بری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ شیخ رشید کیخلاف 2023 آبپارہ میں درج ہوا تھا۔
جس میں ان کے خلاف سازش اور عوام کو اکسانے کی دفعات لگائی گئی تھیں۔
Comments
0 comment