بگرام ایئربیس پر امریکی اڈے کا قیام، پاکستان کا موقف سامنے آگیا

بگرام ایئربیس پر امریکی اڈے کا قیام، پاکستان کا موقف سامنے آگیا

بگرام ایئربیس کا معاملہ امریکا اور افغانستان کا ہے، دفتر خارجہ
بگرام ایئربیس پر امریکی اڈے کا قیام، پاکستان کا موقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

10 Apr 2025

ترجمان دفتر خارجہ نے بگرام میں امریکی ایئربیس کی تعمیر اور قیام کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہ قرار دیا اور کہا کہ ویسے بھی یہ معاملہ افغانستان اور امریکہ کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔

انہوں نے برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے۔

تہور رانا پر ہمارا ریکارڈ کہتا ہے کہ انہوں نے گذشتہ دو برس سے پاکستانی شہریت کی تجدید نہیں کی۔

دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ ایران ہمارا ایک اہم ہمسایہ اور قریبی دوست ہے، ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں ،جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے اور ہم تمام مسائل کے بات چیت کے زریعہ حل کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے،چین پاکستان کا تزویراتی اور قریبی شراکت دار ہے اور ان کے شہریوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!