بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلیے بلاول نے سفارتی محاذ سنبھال لیا

ویب ڈیسک
|
1 Jun 2025
پاک بھارت کشیدگی اور مودی حکومت کے اقدامات کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کیلیے بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک پہنچ گئی ہے جہاں وہ آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکرے گی۔
بلاول بھٹو امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔
پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی۔
کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکہ میں قیام کرے گی، امریکا جانے والے اراکین میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی بھی موجود ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی نو جون کو امریکہ سے برطانیہ روانہ ہوگی جبکہ برطانیہ کے بعد یورپی ممالک کے دورے کرے گی۔
Comments
0 comment