بھارت انتہا کو پہنچ گیا، نقصان پہنچانے کیلیے پاکستانی ماہی گیروں کا استعمال

بھارت انتہا کو پہنچ گیا، نقصان پہنچانے کیلیے پاکستانی ماہی گیروں کا استعمال

پاکستان نے اعجاز ملاح کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی
بھارت انتہا کو پہنچ گیا،  نقصان پہنچانے کیلیے پاکستانی ماہی گیروں کا استعمال

Webdesk

|

1 Nov 2025

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی مچھیروں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، ایک ایسے ہی ماہی گیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ “آپریشن سندور” کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹ اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی پاکستانی مچھیرے کو گرفتار کیا، پھر اسے انٹیلی جنس مقاصد کے لیے ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا۔

ان کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے اس وقت کارروائی کی جب اعجاز ملاح نے آرمی، رینجرز اور نیوی کی وردیاں خریدنے کی کوشش کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت پاکستان کی کامیابیوں کو برداشت نہیں کر پا رہا، اور اسی لیے ایسے اقدامات کے ذریعے غلط بیانی اور پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی جاری کیا، جس میں اس نے کہا کہ "ہم مچھلی پکڑنے گئے تھے تو بھارتی حکام نے گرفتار کرلیا، انہوں نے مجھ سے پاکستانی کرنسی، سگریٹ، زونگ سمز اور وردیاں لانے کو کہا۔"

اعجاز ملاح کے مطابق، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی کچھ تصاویر بھیجی گئیں جس کے بعد اسے پاکستانی اداروں نے حراست میں لے لیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا نیٹ ورک ہے جو بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اعجاز ملاح کو ستمبر میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا تھا اور اسے 95 ہزار روپے دینے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا یہ منصوبہ پاکستان کے اداروں کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا، اور میڈیا کے ساتھ اس معاملے سے متعلق آڈیو اور ویڈیو شواہد بھی شیئر کیے جائیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں اور ہر سطح پر ملکی مفادات کا دفاع کر رہے ہیں۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!