بھارت پر جوابی پابندیاں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم اور بڑے فیصلے

بھارت پر جوابی پابندیاں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم اور بڑے فیصلے

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی شرکت
بھارت پر جوابی پابندیاں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم اور بڑے فیصلے

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2025

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام حملے کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں بھارت کی یکطرفہ کارروائیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بڑے فیصلے کیے گئے۔

پاکستان نے بھارت پر کئی سخت پابندیاں لگا دیں، جن میں سب سے اہم واہگہ بارڈر کی بندش، فضائی حدود کی بندش اور بھارتی شہریوں کے ویزوں کی منسوخی شامل ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے درجنوں اہلکار ناپسندیدہ قرار دیے گئے ہیں۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا۔ 

بھارت کی دھمکیوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے

بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کا انتباہ

شملہ معاہدہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا حق محفوظ۔

واہگہ بارڈر 30 اپریل کے بعد مکمل بند، درست ویزے والے افراد کو واپسی کی اجازت

سارک اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ، صرف سکھ یاتری مستثنیٰ

بھارتی ہائی کمیشن کے دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت

بھارتی ہائی کمیشن عملے کی تعداد 30 تک محدود

بھارتی ایئرلائنز پر فضائی حدود کی بندش

بھارت سے ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں فوری معطل

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!