بہاولنگر واقعے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

بہاولنگر واقعے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی
بہاولنگر واقعے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے بہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سب کے لیے قانون ایک برابر ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد جیل کے باہر بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی اور ہمارے سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ایسے کمرے میں ملاقات کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے تھے، ہم ملاقات میں رکاوٹیں کھڑٰ کرنے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ اقدام خلاف قانون ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!