بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں کمی

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں کمی

نیپرا کے مطابق ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں کمی

Webdesk

|

6 Nov 2024

مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، نیپرا نے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا کے مطابق ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔ ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

8 ارب 72کروڑ روپیکا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی، درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پرسماعت20 نومبر کو ہوگی ، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!