باجوڑ میں دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 شہید

باجوڑ میں دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 شہید

مقامی پولیس نے دھماکے میں سابق سینیٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوئے۔
باجوڑ میں دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 شہید

Webdesk

|

3 Jul 2024

پشاور :خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے سے 5 افراد مارے گئے جن میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق باجوڑ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ ، ملک عرفان ، نظر الدین ، یار محمد اور سمیع الرحمن شہید ہوگئے ہیں، تمام پانچوں شہدا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال خار باجوڑ منتقل کردی گئی ہیں ۔

 سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سال 2012 سے لیکر 2024 تک سینیٹ کے ممبر رہے ، وہ دو بار فاٹا سے ازاد حیثیت سے سینیٹ کے ممبر رہ چکے تھے۔

 وہ نیکٹا کے ممبر اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوابازی کے چیئرمین بھی رہے تھے ، سینیٹر ہدایت اللہ کا تعلق ناوگئی سے تھا اور وہ سابق گورنر خیبر پختونخوا انجیینئر شوکت اللہ خان کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے صاحبزادے تھے ۔

ہدایت اللہ خان اپنے بھتیجے ازاد امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ خان کے الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ گئے تھے ۔

 نجیب اللہ خان 11 جولائی کو پی کے 22 پر ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار ہیباجوڑ ہدایت اللہ خان ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے بعد ڈمہ ڈولہ سے واپس ہیڈکوارٹر خار ارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر دھماکہ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!