بلوچستان کی تمام عسکریت پسند جماعتیں فتنہ الہندوستان قرار
وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک
|
1 Jun 2025
بلوچستان میں ریاست مخالف مسلح جدوجہد کرنے والی تمام تنظیموں کو حکومت نے فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عسکریت پسند جماعتوں کو فتنہ الہندوستان قرار دینے کا نوٹی فکیشن وزارت داخلہ نے جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔ عسکریت پسند تنظیموں کا یہ نام ان کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔
Comments
0 comment