بلوچستان میں بدامنی کی لہر بڑھ گئی، چند گھنٹوں میں کئی بم دھماکے اور حملے

بلوچستان میں بدامنی کی لہر بڑھ گئی، چند گھنٹوں میں کئی بم دھماکے اور حملے

خوش قسمتی سے دھماکوں اور حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بلوچستان میں بدامنی کی لہر بڑھ گئی، چند گھنٹوں میں کئی بم دھماکے اور حملے

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بدامنی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، ہفتے کی شب اور اتوار کے روز  مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران متعدد  بم دھماکے ہوئے جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریلوے ٹریکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پہلا دھماکا کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کیچی بیگ تھانے کی حدود میں ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پھر سبی میں نشتر روڈ پر نامعلوم افراد نے ناکہ لگا کر چیکنگ کرنے والے اہلکاروں پر کریکر بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس کے بعد تربت میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے اور فائرنگ ہوئی جبکہ متاثرہ مقام کا تعین نہیں کیا جاسکا جبکہ گوادر کے علاقے جیوانی میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سینٹر تھانے پر کیا گیا جس میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ مستونگ میں بائی پاس کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جہاں نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکے سے پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے اور ٹرین کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی گروپ نے دہشت گردی کی وارداتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!