بلے کا کیس، عمران خان کا چیف جسٹس کو قرآن کا ترجمہ پڑھنے کا مشورہ
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کو قرآن مجید کی آیت کا ترجمہ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بنچ ہونا چاہیے تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے پانچویں پارہ کی آٹھویں آیت پڑتھ لیں جس کا ترجمہ ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کرسکو‘۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ بھی لندن معاہدے کے تحت چل رہی ہے۔
اڈیالہ جیل عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھاکہ میرا جیل میں ہونا اور پی ٹی آئی کا خاتمہ، نواز شریف کے تمام مقدمات معاف ہونا لندن معاہدے کا حصہ ہے، سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں‘۔
عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے چھ لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو اور جنرل باجوا کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، میں وہ واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا، ان کو پبلک کے غصہ کا اندازہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی، انہیں لوگوں کا غصہ اٹھ فروری کو نظر ائے گا، پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑے ہیں، لوٹوں کی حالت بھی آٹھ فروری کو نظر آئے گی، پی ٹی آئی کے 850 ٹکٹ تھے مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل نہیں آنے دیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا، نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیل، ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں، ایک کا نام نہیں لوں گا دوسرے ایمپائر نے نو بال دے دی ہے۔
Comments
0 comment