بنوں حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں پر عوام کا پتھراؤ، تھوک بھی پھینکا

بنوں حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں پر عوام کا پتھراؤ، تھوک بھی پھینکا

دہشت گرد عبرت کا نشان بن گئے، مکین
بنوں حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں پر عوام کا پتھراؤ، تھوک بھی پھینکا

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2025

بنوں کینٹ میں حملہ کرنے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 14 خوارج کی لاشوں پر عوام نے تھوک کر انہیں ذلت و رسوائی کا نشان بنادیا۔

 ذرائع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر غصے سے بھرے مقامی افراد نے تھوکا اور جب پولیس لاشیں شناختی پریڈ کیلیے لے جر جارہی تھی تو عوام نے مسخ شدہ لاشوں پر پتھراؤ کیا اور تھوکا۔ 

غصے سے بھرے شہریوں نے کہا کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے۔ ان پر مکھیاں بھنبھناتی ہیں جبکہ ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔

مقامی لوگوں نے لاشوں پر لعنت ملامت کی، پتھر برسائے اور ان کے انجام پر اظہارِ نفرت کیا اور کہا کہ دہشت پھیلانے کیلیے آنے والے عناصر خود ہی عبرت کی مثال بن گئے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!