بارش کے پیش نظر حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شرجیل میمن

بارش کے پیش نظر حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شرجیل میمن

صوبے بھر میں 27 تا 31 اگست میں شدید بارشوں کا امکان ہے
بارش کے پیش نظر حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شرجیل میمن

Webdesk

|

27 Aug 2024

کراچی:  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر حکومت سندھ کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عوام بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام کے ساتھ تعاون کرے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں 27 تا 31 اگست میں شدید بارشوں کا امکان ہے، حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے 30 اضلاع میں کو انچارج مقرر کیے گئے ہیں اور وزیر اعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام وزرا، مشیران، معاونین خاص اور ڈویژنل کمشنرز کو چوکس و متحرک رہنے کی ہدایات دی ہیں، سمندر میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نکاسی آب کے کئی ٹانز کو ضروری مشینری دی گئی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ ک نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان بشمول یو سی چیئرمینز تمام متعلقہ انتظامیہ کو بندوبست کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حمل، جھیل تا منچھرجھیل بندوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے، کمزور مقامات کی بھی نگرانی جاری ہے، تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!