بشری بی بی 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلیے متحرک ہوگئیں
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے متحرک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تحریک انصاف کے عہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی زیر صدارت وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے ہزارہ اور مالاکنڈ ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ گنڈا پور اور پارٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے شرکا کو عمران خان کی ہدایت سے آگاہ کیا اور ساتھ میں وضاحت کی کہ لیڈر عمران خان ہیں مجھے صرف پیغام آگے پہنچانے کیلیے آگے آنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ پارلیمنٹ، قانون اور آئین کی بالادستی کیلیے 24 نومبر کو سب کو نکلنا ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے جنہوں نے کا ارکان کو 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
Comments
0 comment