بشریٰ بی بی رہائی کے بعد لاہور کے بجائے پشاور منتقل، ذرائع

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد لاہور کے بجائے پشاور منتقل، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو پلان تبدیل کرتے ہوئے لاہور کے بجائے پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی رہائی کے بعد لاہور کے بجائے پشاور منتقل، ذرائع

Webdesk

|

24 Oct 2024

پشاور :توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔سابق خاتون اول کو لاہور کے بجائے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو پلان تبدیل کرتے ہوئے لاہور کے بجائے پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس خیبرپختونخوا مین قیام کریں گی، جس کے لیے ان کا علیحدہ کمرہ مختص کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشری بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے۔

بشری بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا تھا جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل میں جمع گئی جس کے بعد بشری بی بی انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!