بے نظیر نے بلاول کو کیا نہیں سکھایا؟ پی پی چیئرمین نے آکسفورڈ کے طلبا کو بتادیا

ویب ڈیسک
|
21 Feb 2025
لندن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ نے بدلہ لینے کا سبق نہیں دیا اس لیے جمہوریت کو بہترین انتقام کہتا ہوں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر اور یونین کے صدر سے سوال و جواب کے سیشن میں بلاول بھٹو نے ایک بار پھر بے نظیر کی بطور والدہ اور بطور وزیراعظم خوب تعریف کی۔
بلاول نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کو حقوق دلوانے کے لیے بہت کام کیااور وہ کسی بھی مسلم ملک کی وزیر اعظم بنیں تاہم اُن کی وزارت عظمیٰ پر اعتراضات تھے کیونکہ وہ خاتون تھیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج پنجاب کی وزیر اعلی ایک خاتون ہیں، والدہ نے بدلہ لینے کا سبق نہیں دیا اسی لیے کہتا ہوں جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ہم نے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں تاہم بلوچستان میں صورتحال تشویشناک ہے۔
Comments
0 comment