بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین، یاسمین راشد صدر منتخب

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین، یاسمین راشد صدر منتخب

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ منتخب ہوئے
بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین، یاسمین راشد صدر منتخب

Webdesk

|

2 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے حکم پر انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ووٹنگ ملک کے مختلف شہروں میں ہوئی جب کہ ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین، عمر ایوب جنرل سیکیرٹری، علی امین گنڈا پور صدر خیبر پختونخوا، یاسمین راشد پنجاب کی منتخب ہوگئیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے کیا اور بتایا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان منیراحمد بلوچ ،سندھ عادل شیخ ،پنجاب یاسمین راشد صدر،مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان منتخب جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر خان منتخب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کےلیے علی امین گنڈا پور صدر منتخب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں الیکشن کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست دائر کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!