چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرلیا

چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرلیا

ورچوئل مذاکرات میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران شامل تھے،آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں کے نمائندوں سے الگ الگ ورچوئل مذاکرات کیے۔
چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرلیا

Webdesk

|

11 Jul 2024

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت طلب کرلیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے ماہرین کے درمیان اہم ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں، ورچوئل مذاکرات میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران شامل تھے،آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں کے نمائندوں  سے الگ الگ ورچوئل مذاکرات کیے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا اورچاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے جس کے تحت چاروں صوبائی حکومتیں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی۔

ٹیکس کے نفاذ کے بعد زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے۔زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہو گی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!