چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعظم کا نوٹس

ویب ڈیسک
|
13 Jun 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سمیت اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کا فوری نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ عہدیداروں سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ رپورٹ ملنے کے بعد ہی تنخواہوں میں اضافے کے حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں 600 فیصد اضافے کے بعد لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہیں، اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا یعنی اراکین کو 6 ماہ کی اضافی یکمشت تنخواہیں ملیں گی۔
اضافے سے قبل اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہ ڈھائی لاکھ کے قریب تھی جو اب 500 فیصد اضافے کے بعد 13 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "معاشی فحاشی" قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں ایسے اضافے ناقابل قبول ہیں۔
Comments
0 comment