دبئی میں جہاز سے اترتے ہی صدر زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت اسپتال سے گھر منتقل کردیے گئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Webdesk
|
31 Oct 2024
دبئی : صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوا۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے صدر کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا ہے۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت اسپتال سے گھر منتقل کردیے گئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Comments
0 comment