اڈیالہ جیل کے اطراف میں اچانک سیکیورٹی سخت، عمران خان کی بہنوں کو بھی دو کلومیٹر پیدل چلنا پڑا
راولپنڈی پولیس نے ناکے لگا کر سیکیورٹی سخت کردی ہے

ویب ڈیسک
|
18 Feb 2025
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف میں اچانک سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جس کی کوئی اہم وجہ تو سامنے نہیں آئی۔
ہدایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے جبکہ اضافی ناکے بھی قائم کر دیے ہیں۔ سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی گاڑی بھی اڈیالہ جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لی تھی۔ بعد ازاں پولیس کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے پر علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔
Comments
0 comment