اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرنے سے پرویز الہی کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا

اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرنے سے پرویز الہی کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پرویز الہی 17 مارچ کو باتھ روم میں گرے
اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرنے سے پرویز الہی کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا

Webdesk

|

19 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی جیل کے واش روم میں گر گئے جس کے باعث اُن کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی ۔

جیل حکام نے سماعت میں پرویز الہیٰ کو پیش نہیں کیا اور عدالت کو ڈپٹی سپرنٹنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ پرویز الہیٰ 17 مارچ کو اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس کی وجہ سے اُن کی ہڈی می معمولی فریکچر ہوا ہے۔

پرویز اعلیٰ کی عدم موجودگی پر عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی اور سماعت کو چار اپریل تک ملتوی کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!