اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے پہنچنے والی عمران خان کی 3 بہنیں اور دیگر رہنماء گرفتار

اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے پہنچنے والی عمران خان کی 3 بہنیں اور دیگر رہنماء گرفتار

عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنا چا رہے تھے
اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے پہنچنے والی عمران خان کی 3 بہنیں اور دیگر رہنماء گرفتار

Webdesk

|

17 Apr 2025

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے  اڈیالہ جیل پہنچنا چا رہے تھے، پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک پر حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤںکی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے احمد خان بچھر،صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔

اڈیالہ  جیل جانے  پر  اصرار  کرنے اور  واپس جانے سے انکار  پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ  حامد رضا اور  احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین  خانم  اور عظمی خانم کو گرفتار کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کرنا چاہ رہی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!