ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد واصل جہنم
ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Webdesk
|
25 Apr 2024
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Comments
0 comment