دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

کمزور پاسپورٹس کی فہرست کی اگر بات کی جائے تو افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

Webdesk

|

5 May 2026

اسلام آباد:  دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس فہرست سامنے آگئی ہے، فہرست کے تحت سنگاپور پہلے  جبکہ  پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

عالمی ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی  ہے جس میں سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے،  سنگاپور کے شہری بغیر ویزا 192 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ رسائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دوسرے نمبر پر 3  ممالک جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر موجود ہیں، جن کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں،  اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک کے ساتھ نمایاں ہیں۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ طاقت میں سرفہرست ہیں جبکہ یورپی یونین کا اوسط 183 ممالک تک ویزا فری رسائی بنتا ہے جو ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔

کمزور پاسپورٹس کی فہرست کی اگر بات کی جائے تو افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے، جہاں شہری صرف 23 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، کمزور ترین پاسپورٹس میں دوسرا نمبر شام کے پاسپورٹ کا ہے، عراق کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!