’دیگر تہواروں کیطرح ربیع الاول میں 2 چھٹیاں کیوں نہیں‘ : گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
11 Sep 2024
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدمیلاد النبی ﷺ کے ساتھ 11 ربیع الاول کی چھٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کو خط لکھنے جارہا ہوں جس میں 12 ربیع الاول کے ساتھ گیارہ کی چھٹی کی بھی تجویز کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وزیراعظم میری تجویز پر ملک بھر میں گیارہ اور بارہ دو روز کی چھٹی دیں گے۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ نے کاہ کہ پیمرا کو بھی خط لکھوں گا کہ وہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔
گورنر نے کہا کہ ربیع الاول مبارک مہینہ ہے، اس ماہ میں عاشق اپنے رسول سے عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اور انہیں چھٹی ملنی چاہیے، جب دیگر تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو گیارہ اور بارہ کو بھی دو دن چھٹی دی جائے۔
Comments
0 comment